9 جون، 2014، 10:50 AM

امریکہ میں دو افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد ہلاک

امریکہ میں دو افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد ہلاک

مہر نیوز/ 9 جون / 2014 ء : امریکہ میں ایک مرد اور خاتون نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ایک  مرد اور خاتون نے فائرنگ کرکے 2 پولیس اہلکاروں سمیت3 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں مسلح شخص اور خاتون نے ریسٹورنٹ میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد دونوں حملہ آور قریبی شاپنگ سینٹر میں داخل ہوگئے اور ایک شخص کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور اسلحے کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

News ID 1836925

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha