مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران میں حضرت امام خمینی کی 25 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے تہران میں حضرت امام خمینی(رہ) کے روضہ پر عوام کے ایک عظیم الشان اجتماع سے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے خطاب میں حضرت امام خمینی(رہ) کو بےمثال شخصیت قراردیا ۔
اس تقریب میں 26 ممالک کے مہمان شریک ہیں اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کی تینوں قوا کے سربراہان ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ اور اعلی سول اور فوجی حکام بھی اس تقریب میں موجود ہیں۔ اس تقریب کی خـبریں نشر کرنے کے لئے100 سے زائد ملکی اور غیر ملکی نامہ نگار بھی موجود ہیں۔
آپ کا تبصرہ