26 فروری، 2014، 1:46 PM

شام

شام کے مشرقی غوطہ علاقہ میں 100 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

شام کے مشرقی غوطہ علاقہ میں 100 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک

مہر نیوز/ 26 فروری/ 2014 ء :شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے العتیبہ علاقہ میں 100 سے زائد سلفی وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی سعودی عرب دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کررہا ہے جس پر روس نے سعودی عرب کوخبـردار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شامی فوج نے مشرقی غوطہ کے العتیبہ علاقہ میں 100 سے زائد سلفی وہابی دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا ہے جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل تھی۔رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے انھیں واصل جہنم کردیا ۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب شام میں سرگرم القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو ہتھیار اور تنخواہ فراہم کررہا ہے، روس نے شام میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر سعودی عرب کو خبردار کیا ہے۔

News ID 1833693

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha