27 ستمبر، 2013، 11:54 AM

ہندوستان

ممبئی میں5 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد زخمی

ممبئی میں5 منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 3 افراد زخمی

مہر نیوز/ 27 ستمبر/2013ء: ہندوستان کے شہر ممبئی میں5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی جبکہ متعدد افراد ملبے کے نیچے دب گئے ہیں ۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی شہر ممبئی میں5 منزلہ عمارت گرنے سے 3 افراد زخمی جبکہ متعدد افراد ملبے کے نیچے  دب گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق ممبئی کے علاقے ڈاک یارڈ روڈ پر واقع 5 منزلہ عمارت گرگئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق رہائشی عمارت ہونے کے باعث کئی افراد کے ملبے میں دب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔اب تک تین افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

News ID 1828406

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha