مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں مغربی اور عربی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں میں آپس میں لڑائی چھڑ گئی ہے جس کے نتیجے میں ایک اہم کمانڈر ہلاک ہوگيا ہے اطلاعات کے مطابق شام میں حکومت مخالف دہشت گرد تنظیم فری سیرین آرمی کے اہم رکن کمال حمامی کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد النصرہ گروہ نے ہلاک کر دیا ہے۔ شام حکومت مخالف گروہ کے رہنما کی ہلاکت مسلح گروہوں میں اسلامی شدت پسند اور اعتدال پسند کے مابین بڑھتی خلیج کا ظاہر کرتی ہے۔ امریکہ اور اس کے حامی عرب ممالک کے حامی دہشت گردوں کو شام میں اس وقت زبردست شکست اور ناکامی کا سامنا ہے۔
مہر نیوز/12جولائی/2013ء: شام میں حکومت مخالف دہشت گرد تنظیم فری سیرین آرمی کے اہم رکن کمال حمامی کو القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد النصرہ گروہ نے ہلاک کر دیا ہے۔
News ID 1824848
آپ کا تبصرہ