15 جون، 2013، 6:30 AM

شام

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا امریکی دعوی باکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے

کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا امریکی دعوی باکل جھوٹا اور بے بنیاد ہے

مہر نیوز/15 جون /2013ء:شامی حکومت نے امریکہ کی جانب سے امریکہ نوازدہشت گردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کوجھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہےذرائع کے مطابق امریکی حکام کو جھوٹ بولنے میں کافی مہارت حاصل ہےعراق پر امریکی حملہ امریکی حکام کے جھوٹ کا مظہرہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہشامی حکومت نے امریکہ کی جانب سے امریکہ نوازدہشت گردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کوجھوٹ کا پلندہ اور بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا ہےذرائع  کے مطابق امریکی حکام کو جھوٹ بولنے میں کافی مہارت حاصل ہےعراق پر امریکی حملہ امریکی حکام کے جھوٹ کا مظہرہے۔ امریکہ نے اپنے جھوٹے الزام کو بنیاد بنا کر دہشت گردوں کو پیشرفتہ ہتھیار دینے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر روس نے کیمیاوی ہتھیاروں کےامریکی دعوے کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے امریکہ کو غلط اور غیر مستند رپورٹوں پر عمل کرنے پر خبردار کیا ہے۔ شام کا کہنا ہے کہ امریکہ دہشت گردوں کی حمایت کے سلسلے میں گھٹیا اور من گھڑت بہانوں پر اتر آیا ہے اور جھوٹ بولنا امریکی حکام کی پستی کی علامت ہے۔

News ID 1823468

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha