مہرخبررساں ایجنسی نے ترک اخبار حریت کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر داخلہ معمر گولرنے اعلان کیا ہے کہ انقرہ میں امریکی سفارتخانہ پر خودکش حملہ کرنے والا شخص ترک شہری ہے امریکی سفارتخانہ پر حملے میں سفارتخانہ کے 2 گارڈ ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان نے امریکی سفارتخانہ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ترکی کی سلامتی پر حملہ قراردیا ہے ترک وزیر اعظم نے کہا کہ حملہ آور بھی ہلاک ہوگیا ہے اور اس حملے میں مزید 2 افراد مارے گئے ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اس سلسلے میں تحقیقات میں ترکی کا تعاون کرےگا۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دھماکے کو دہشت گردانہ کارروائی قراردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ