مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے شہر حلب میں امریکی و سعودی عرب کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ہولناک اور وحشتناک جرائم کا پردہ فاش کیا ہے حلب میں سلفی وہابی دہشت گردوں نے درجنوں بےگناہ شہریوں کا قتل عام کیا ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق القاعدہ سے وابستہ النصرہ محاذ کے دہشت گردوں نے شام کے شہر حلب میں درجنوں شامی شہریوں کو قتل کرکےان کی لاشوں کو بستان القصر میں واقع قویق دریا میں پھینک دیا النصرہ دہشت گرد تنظیم نے حلب کے شہریوں کا اجتماعی قتل عام کیا ہے۔


ذرائع کے مطابق النصرہ کے سنگین جرائم میں امریکہ، سعودی عرب ، اسرائیل، ترکی اور قطر بھی برابر کے شریک ہیں کیونکہ مذکورہ ممالک شام میں دہشت گردوں کو مالی اور جنگی وسائل فراہم کررہے ہیں اور کرائے کے دہشت گردوں کو شام بھیج رہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ