3 دسمبر، 2012، 2:57 PM

مصرمیں ججوں نے آئینی مسودے پر عوامی ریفرنڈم کوغیرقانونی قراردے دیاہے

مصرمیں ججوں نے آئینی مسودے پر عوامی ریفرنڈم کوغیرقانونی قراردے دیاہے

مہر نیوز/ 3 دسمبر/ 2012ء: مصرمیں سپریم آئینی عدالت کے ججزنے آئینی مسودے پر 15 دسمبر کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کو غیرقانونی قراردے دیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرمیں سپریم آئینی عدالت کے ججزنے آئینی مسودے پر 15 دسمبر کو ہونے والے عوامی ریفرنڈم کو غیرقانونی قراردے دیاہے۔ سپریم آئینی کونسل کے ججوں نے ایک اجلاس میں غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ آئینی مسودے سے متعلق عوامی ریفرنڈم کی نگرانی نہیں کریں گے۔ اس سے پہلے صدر مرسی کے سیکڑوں حامیوں نے اعلیٰ عدلیہ کی عمارت کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے صدر مرسی اور اخوان المسلمون کے حق میں نعرے لگائے اور سپریم آئینی عدالت کے ججوں کو عمارت میں داخل ہونے سے روک دیا، جو قانون ساز اسمبلی اور شوریٰ کونسل کی تحلیل سے متعلق سماعت کرنے والے تھے۔ ججوں نے احتجاج کو آزاد عدلیہ کے معاملات میں مداخلت اور اتوار کو سیاہ دن قرار دیا۔

News ID 1757345

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha