مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں ہزاروں افراد نے شامی عوام کے خلاف مغربی اور عربی سازش کی مذمت کرتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کی حمایت میں مظاہرہ کیا ہے۔
روسی سائٹ کے مطابق اس مظاہرے میں روس کے مختلف طبقات کے لوگ شریک تھے جن کا ایک ہی نعرہ تھا کہ شام میں مداخلت بند کرو۔ مظاہرین نے شام میں فوجی مداخلت کے سنگین نتائج سےبھی مغربی اور عربی ممالک کو خبردار کیا واضح رہے کہ امریکہ کی سرپرستی میں سعودی عرب ، ترکی ، قطر اور اسرائیل ،شام میں دہشت گردوں کی حمایت کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ