7 نومبر، 2012، 10:25 PM

ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کا بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے پر رد عمل

ایرانی وزارت خارجہ کا بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے پر رد عمل

مہر نیوز/ 7 نومبر/ 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےبحرین میں امریکہ نوازآل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کےاس اقدام کو بحرین کے حالات مزید پیچیدہ ہونے کا باعث قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نےبحرین میں امریکہ نوازآل خلیفہ حکومت کی طرف سے بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے پررد عمل کا اظہار کرتے ہوئے آل خلیفہ حکومت کےاس اقدام کو بحرین کے حالات مزید پیچیدہ ہونے کا باعث قراردیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بحرینی حکومت عوام میں اپنا اعتماد برقرار کرنے کے بجائے ان کے خلاف غیر انسانی اقدامات کررہی ہے اور عوام کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات قائم کئے جارہے ہیں انھوں نے کہا کہ بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کے خلاف بحرینی حکومت کے خشن اور غیر منطقی اقدامات کا کوئی جواز نہیں ہے اور حکومت کے ان اقدامات سے حالات مزید پیچیدہ ہوں گے۔

News ID 1738516

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha