14 اکتوبر، 2012، 12:21 PM

امریکی بحری جنگی جہاز کی ایٹمی آبدوز سے ٹکر

امریکی بحری جنگی جہاز کی ایٹمی آبدوز سے ٹکر

مہر نیوز/ 14 اکتوبر2012ء: اطلاعات کے مطابق ایک امریکی بحری جنگی جہاز ایٹمی آبدوز سے ٹکرا گیا ہےجس کے باعث آبدوز کے سونار سسٹم کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایک امریکی بحری جنگی جہاز ایٹمی آبدوز سے ٹکرا گیا ہےجس کے باعث آبدوز کے سونار سسٹم کو نقصان پہنچا ہے لیکن اس سے جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی بحریہ کے مطابق اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور جہاز اور آبدوز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔بحریہ کے ترجمان نہ کہا کہ اس قسم کے حادثے بہت کم ہوتے ہیں ۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس حادثے سے آبدوز کے سونار سسٹم کو نقصان پہنچا ہے۔

News ID 1719511

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha