2 اکتوبر، 2012، 5:02 PM

شام

اسد حلب میں/ مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کی نگرانی

اسد حلب میں/ مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کی نگرانی

مہر نیوز/ 2 اکتوبر2012ء: شامی ذرائع کے مطابق شام کے صدر بشار اسد حلب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا قریب سے جائزہ لیں گے اور حلب سے دہشت گردوں کا صفایا کرنےکے بعد دمشق واپس لوٹیں گے۔

مہر خبـررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صدر بشار اسد حلب پہنچ گئے ہیں جہاں وہ مسلح دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائی کا قریب سے جائزہ لیں گے اور حلب سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے دمشق واپس لوٹیں گے۔ شام کے صدر ذاتی طور پر حلب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی نگرانی کررہے ہیں ، شام میں سرگرم دہشت گردوں  کو امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب ، قطر اور ترکی کی حمایت حاصل ہے دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ اور اخوان المسلمین سے بتایا جاتا ہے۔

شامی ذرائع کے مطابق شام کے صدر کے  معاونین نے انھیں پہلے حلب جانے سے منع کیا لیکن شام کے صدر نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر فوجی کارروائی کی نگرانی کریں گے شامی صدر ہیلی کاپٹر کے ذریعہ حلب کے اسٹیڈيم میں اترے جہاں سےوہ فوجی بکتر بند گاڑيوں کے ذریعہ حلب شہر میں داخل ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے  مطابق شام کے صدر  مسلح دہشت گردوں کے خاتمہ تک حلب میں موجود رہیں گے جبکہ ان کے معاونین انھیں دمشق واپس جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ حلب کے ایک تہائی حصہ پر دہشت گردوں کا قبضہ ہے جبکہ شہر کے بڑے حصہ پر شام کی فوج مسلط ہے۔

News ID 1710750

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha