9 مئی، 2012، 11:25 AM

فلپائن

فلپائن کے ايک سپر اسٹور ميں آگ لگنے سے 11خواتين ہلاک

فلپائن کے ايک سپر اسٹور ميں آگ لگنے سے 11خواتين ہلاک

مہر نیوز-9 مئی 2012ء: فلپائن کے ايک سپر اسٹور ميں آگ لگنے سے 11خواتين ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئي ہیں.

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن کے ايک سپر اسٹور ميں آگ لگنے سے 11خواتين ہلاک اور 7لاپتہ ہو گئي ہیں. اطلاعات کے مطابق فلپائن کے شہر بوٹوآن کے ايک سپراسٹورميں آگ لگ گئي جس کے نتيجے ميں 11 خواتين ہلاک ہوگئيں. حکام کے مطابق اسٹور ميں 21 خواتين ورکرز تھيں جو آگ لگنے کي وجہ سے اسٹور ميں پھنس گئيں اور انہيں باہرنکلنے کيلئے ايمرجنسي راستہ نہ مل سکا. جس پر تين خواتين نے دوسري منزل کي کھڑکي سے چھلانگ لگا کر جان بچائي اور 11خواتين دھويں ميں دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئيں اور سات خواتين اب تک لاپتہ ہيں.

News ID 1597849

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha