31 مارچ، 2012، 11:55 AM

شام میں 5 اغوا شدہ ایرانی زائر آزادی کےبعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں

شام میں 5 اغوا شدہ ایرانی زائر آزادی کےبعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں

مہر نیوز- 31 مارچ 2012ء: شام میں اغوا کئے گئے 5 ایرانی زائرین کو آزاد کردیا گیا ہے آزاد ہونے والے ایرانی زائر تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق شام میں اغوا کئے گئے 5 ایرانی زائرین کو آزاد کردیا گیا ہے آزاد ہونے والے ایرانی زائر تہران پہنچ گئے ہیں۔ ان ایرانی زائرین کودو ماہ قبل شام میں نا معلوم افراد نے اغوا کرلیا تھا شامی حکومت کے ساتھ کئي ماہ کی سفارتی کوششوں کے بعد انھیں آزاد کرالیا گيا ہے۔ ان افراد کو ترکی اور شام کی سرحد پر آزاد کیا گيا  ترکی کے شہر استنبول میں ایرانی قونصلخانہ کے ذریعہ اغوا شدہ افراد آج تہران پہنچ گئے ہیں ادھر ایرانی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ باقی اغوا شدہ ایرانی زائرین کو بھی جلد آزاد کیا جائے ان افراد کو شام کے شہر حمص میں مسلح افراد نے اغوا کیا تھا   ۔

News ID 1566299

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha