مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کے ایک باخبر ذرائع نے فاش کیا ہے کہ ہزاروں لیبیائی سلفی تکفیری اردن میں موجود ہیں جنھیں شام میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے اردن میں ٹریننگ دی جارہی ہے اور قطر ہر دہشت گرد گروپ کو شام میں تخریب کاری کے لئے ایک ملین ڈالر دے رہا ہے۔ اردن کے ایک تجزيہ نگار علی حتر نے العالم کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ علاقہ میں امریکہ کے اتحادی ممالک امریکہ کا ہر حکم بجا لانے کے لئے بالکل آمادہ ہیں انھوں نے کہا کہ لیبیا کے ہزاروں جنگجو علاقج کے بہانے سے اردن میں موجود ہیں جنیھں شام میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کے لئے ٹریننگ دی جارہی ہے ۔ ادھر قطر نے اعلان کیا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردی پھیلانے والے ہر گروپ کو ایک ملین ڈالر مدد دےگا قطر کے وزیر اعظم نے حال ہی میں دہشت گردوں کے مکانڈروں سے ملاقات میں کہا ہے کہ وہ شام میں دہشت گردی اور تخریبی کارروائياں کرنے والے ہر گروہ کو ایک ملین ڈالر پاداش عطا کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب اور قطر امریکہ اور اسرائیل کی سرپرستی میں شام میں عدم استحکا م پیدا کرنےاور دہشت گرد کارروائیوں کو فروغ دینے کے لئے کام کررہے ہیں۔
مہر نیوز- 23 مارچ 2012ء: لیبیا کے ہزاروں سلفی تکفیریوں کو شام میں تخریب کاری اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے اردن میں ٹریننگ دی جارہی ہے اور قطر ہر دہشت گرد گروپ کو شام میں تخریب کاری کے لئے ایک ملین ڈالر دے رہا ہے۔
News ID 1563827
آپ کا تبصرہ