3 فروری، 2012، 5:14 PM

علی اکبر صالحی

شام مقاومت کا سب سے قوی حلقہ ہے/ ہمارا عصا موسوی ہےفرعونی نہیں

شام مقاومت کا سب سے قوی حلقہ ہے/ ہمارا عصا موسوی ہےفرعونی نہیں

مہر نیوز-3 فروری 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ نے شام کو علاقہ میں اسلامی مقاومت کاایک قوی اور مضبوط محور قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیائے عرب کو شامی قوم اور حکومت کی اس اہم خصوصیت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے کہ شام کی اسرائيل کے خلاف جد وجہد اور اسلامی مقاومت کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے اور اسی وجہ سے شام پر مغربی اورمغرب نوازعربی حکام کی یلغار کا سلسلہ جاری ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے لبنان کے اخبار الاخـار کے ساتھ گفتگو میں مغربی ممالک کی طرف سے ایرا نکے خلاف پابندیوں کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم مغربی ممالک کی اقتصادی پابندیوں کو قبول نہیں کرتے اور مغربی ممالک نے ایران کے خلاف غلط راستہ اختیار کیاہے جبکہ مغربی ممالک کو ایران کے ساتھ اپنی رفتار میں تبدیلی لانی چاہیے صالحی نے کہا کہ ایران ایک متمدن اور قدیمی ملک  ہے اور اس قسم کے اقدامات کے خلاف ایران کا تجربہ وسیع ہے۔

صالحی نے آبنائے  ہرمز بند کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی بات نہیں کرتے ، ہم کہتے ہیں کہ جس طرح آبنائے ہرمز تمام ممالک کے لئے اہم ہے اسی طرح ایران کے لئے بھی اہم ہے اور غیر علاقائی ممالک اگر آبنائے ہرمز کی سلامتی خطرے میں ڈآلیں گے تو ایران اس کی اجازت نہیں دےگا اور ہم اپنے علاقائي برادران کو سفارش کرتے ہیں خلیج فارس کی امن و سلامتی کے لئے ایکدوسرے کے ساتھ تعاون کریں اور غیر علاقائي طاقتوں کو خطے پر مسلط ہونے کی اجازت نہ دیں۔

ایرانی وزير خارجہ نے شام کے حالات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شام علاقہ میں اسلامی مقاومت کاایک قوی مضبوط محور ہے اور دنیائے عرب کو شامی قوم اور حکومت کی اس اہم خصوصیت پر توجہ مبذول کرنی چاہیے جبکہ شام کی اسرائيل کے خلاف جد وجہد اور اسلامی مقاومت کی حمایت کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اسی وجہ سے شام پر مغربی اورمغرب نوازعربی  حکام کی یلغارہوئی ہے اور شامی قوم اور حکومت مغربی اور عربی مشترکہ سازشوں سے کامیابی کے ساتھ  نکل جائيں گے۔

News ID 1524419

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha