27 جنوری، 2012، 4:48 PM

رومانيہ

رومانيہ ميں برف باري سے زندگی کا نظام درہم و برہم

رومانيہ ميں برف باري سے زندگی کا نظام درہم و برہم

مہر نیوز-27 جنوری 2012ء: رومانيہ ميں برف باري سے زندگي کا نظام درہم برہم ہوگياجس کے نتیجے میں سينکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرديا گيا جبکہ درجنوں افراد گھروں ميں پھنس کر رہ گئے ہیں.

مہرخبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رومانيہ ميں برف باري سے زندگي کا نظام درہم برہم ہوگياجس کے نتیجے میں سينکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرديا گيا جبکہ درجنوں افراد گھروں ميں پھنس کر رہ گئے ہیں.

اطلاعات کےمطابق رواں موسم سرما ميں رومانيہ اور بلغاريہ ميں شديد برف باري کے باعث ٹرانسپورٹ معطل ہوگئي جبکہ کئي علاقوں ميں مواصلات سميت نظام زندگي درہم برہم ہوکر رہ گيا. شديد برف باري کے بعد کئي مقامات پر تودے گرنے سے درجنوں افراد گھروں ميں پھنس کر رہ گئے ہيں. حکام کے مطابق امدادي ٹيموں نے سينکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پرمنتقل کرديا ہے اور مذکورہ علاقوں ميں ريڈ وارننگ بھي جاري کردي ہے.

News ID 1518315

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha