25 نومبر، 2010، 2:21 PM

چین

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ملائشیاء کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ہے

پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ملائشیاء کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ہے

چین میں ہونے والےایشین گیمز میں پاکستان کی ہاکی ٹیم نے فائنل میں ملائیشیا کو 2-0سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں ہونے والےایشین گیمز میں پاکستان کی  ہاکی ٹیم نے فائنل میں ملائیشیا کو 2-0سے ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیاہے۔۔یہ ایشین گیمز میں پاکستان کی20سال بعد فتح ہے۔ دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر زبردست حملے کئے اور پنالٹی کارنر بھی حاصل کئے تاہم دونوں ٹیمیں پنالٹی کارنر سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکیں۔ پہلے ہاف میں پاکستان نے پنالٹی کارنر سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک گول کی برتری حاصل کر لی۔ گول پنالٹی کارنر اسپیشلسٹ سہیل عباس نے کیا جو ایونٹ میں انکا پانچواں گول ہے۔ دوسرے ہاف کے پہلے منٹ میں ایک خوبصورت موو کے ذریعے ریحان بٹ نے فیلڈ گول اسکور کیا۔ دوسرے ہاف کے ابتدائی منٹوں میں ملائیشیا کو بھی پہلا پنالٹی کارنر ملا تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکا۔ اسی طرح کچھ دیر بعد ملنے والے دوسری پنالٹی کارنر سے بھی ملائیشین ٹیم فائدہ نہ اٹھا سکی ، اس طرح پاکستان کی ہاکی ٹیم نے ملائشیاء کو شکست دیکر طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

News ID 1198292

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha