29 اکتوبر، 2010، 5:10 PM

سنی علماء کونسل

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزير قانون کے رابطے دہشت گرد تنظیموں سے ہیں

پاکستان کے صوبہ  پنجاب کے وزير قانون کے رابطے دہشت گرد تنظیموں سے ہیں

پاکستان میں سنی علماء کونسل کے سربراہ صاحبزاہ فضل کریم نےپاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون پر الزام عائد کیاہے کہ صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے رابطہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں سنی علماء کونسل کے سربراہ صاحبزاہ فضل کریم نےپاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون پر الزام عائد کیاہے کہ صوبہ  پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں سے رابطہ ہے۔  اسلئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ سنی علما کونسل پاکستان کے سربراہ صاحبزاہ فضل کریم نے کہا ہے کہ درگاہوں پر دہشت گردی کے واقعات مسلمان فرقوں کو آپس میں لڑانے کی  سازش ہے۔ سازش کو بے نقاب کرنا حکومت کا کام ہے۔ انھوں نےکہا کہ دہشت گرد وہابی تنظیم طالبان اور امریکہ دونوں ملکرپاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ نومبر سے بری امام اسلام آباد سے داتا دربار تک لانگ مارچ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔انھوں نے صوبہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ پر الزام لگایا کہ ان کے طالبان اور کالعدم تنظیموں سے روابط ہیں اور ہم نے23 مطالبات پیش کئے ہیں جن میں رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔

News ID 1180708

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha