6 دسمبر، 2017، 10:46 PM

پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم ليگ نون کو چھوڑ دیا

پیر حمید الدین سیالوی نے مسلم ليگ نون کو چھوڑ دیا

پاکستان کے حکمراں جماعت مسلم لیگ نون سے پیر حمید الدین سیالوی نے علیحد گی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف وزیرقانون رانا ثنا اللہ نہیں بلکہ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے حکمراں جماعت مسلم لیگ نون سے پیر حمید الدین سیالوی نے علیحد گی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب صرف وزیرقانون رانا ثنا اللہ نہیں بلکہ دیگر اراکین اسمبلی کو بھی مستعفی ہونا پڑے گا۔  سرگودھا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے استعفے کے معاملے پر حکومت کو کافی وقت دے دیا ہے، لیگی رہنما استعفوں کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں اور اس پر ہم پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں کہ ہماری حکومت سے ڈیل ہو گئی ہے، اس لیے میں حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں اور اب صرف رانا ثنا اللہ کا استعفیٰ نہیں لیا جائے گا بلکہ استعفوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حکومت سے اجازت ملے یا نہ ملے 10 دسمبر کو دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں جلسہ ہوگا اور رانا ثنا اللہ کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی جب کہ جو افراد ختم نبوت سے متعلق آئینی ترمیم کے ذمہ دار ہیں ان کو سزا دینے تک احتجاج جاری رہے گا۔

News ID 1877173

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha