27 جولائی، 2010، 11:08 AM

رومانیہ

رومانیہ میں چھ اسرائیلی اور ایک رومانوی فوجی ہلاک

رومانیہ میں چھ اسرائیلی اور ایک رومانوی فوجی ہلاک

رومانیہ میں مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران اسرائیل کا ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ۔ہوگيا جس کے نتیجہ میں چھ اسرائیلی اور ایک رومانوی فوجی ہلاک ہوگیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ رومانیہ میں مشترکہ جنگی مشقوں کے دوران اسرائیل کا ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ۔ہوگيا جس کے نتیجہ میں چھ اسرائیلی اور ایک رومانوی فوجی ہلاک ہوگیے ہیں۔ رومانیہ کی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق پہاڑی علاقے فنڈاتا میں مشترکہ مشقوں کے دوران اسرائیل کا سی ایچ -53 ملٹری ٹرانسپورٹ ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ۔ ہیلی کاپٹر میں رومانیہ کا ایک اورچھ اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ رومانیہ کے نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریسکیو اہلکاروں کو ٹرانس ویلیا کے علاقے سے 4 لاشیں ملی ہیں جبکہ تین فوجیوں کی تلاش جاری ہے ۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ بلیو سکائی 2010 نامی مشقوں کے دوران ہیلی کاپٹرسے رابطہ منقطع ہوا ۔ماہرین کے مطابق حادثہ دھند کے باعث ہیلی کاپٹر کے پہاڑی سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا۔

News ID 1123900

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha