مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہندوستان اور پاکستان کے سیکرٹری خارجہ کی سطح کےمذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ پاکستان کے 8 رکنی وفد کی پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر قیادت کررہے ہیں۔پاکستانی سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر، دہشت گردی سمیت ہر معاملے پر بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان سمیت سب کیلئے بڑا مسئلہ ہے۔ واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سب سےزیادہ متنازعہ مسئلہ کشمیر کا ہے۔
آپ کا تبصرہ