مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے دو مختلف حملوں میں کم از کم سولہ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔
حملہ آوروں نے شمالی صوبے بغلان اور جنوب میں ہلمند صوبے میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔ دونوں حملوں میں آٹھ، آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔
بغلان میں پولیس اہلکاروں کو کابل سے بغلان جانے والی مرکزی شاہرہ پرنشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق بغلان حملے میں دو شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
ہلمند کے صدر مقام لشکر گاہ میں بھی ایک چیک پوسٹ پر قریباً انہی اوقات میں حملہ ہوا جس میں آٹھ اہلکار مارے گئے۔
افغانستان میں پولیس اہلکار اکثر طالبان شدت پسندوں کا نشانہ بنتے ہیں اورطالبان دہشت غیر ملکی فوجیوں سے زیادہ پولیس کو اپنا نشانہ بناتے ہیں۔ افغانستان میں گزشتہ ایک برس کے دوران کم از کم ایک ہزار پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
آپ کا تبصرہ