مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ابوظہبی میں تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔
پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر اور سپنر سعید اجمل نے آخری وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنا کر ٹیم کو فتح کے قریب لا کھڑا کیا تھا۔
پاکستان کے آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعید اجمل تھے جو میچ کے پچاسویں اوور کی پہلی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان کو آخری اوور میں میچ جیتنے کے لیے آٹھ رنز درکار تھے۔ نوجوان بولر محمد عامر تہتر رنز کی عمدہ اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آپ کا تبصرہ