21 جنوری، 2009، 3:11 PM

ہندوستان

ہندوستان کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ ہلاک

ہندوستان کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ، دونوں پائلٹ ہلاک

ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئےہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی جنوبی ریاست کرناٹک میں ہندوستانی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئےہیں۔

اطلاعات کے مطابق فضائیہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ریاست کرناٹک کے علاقے بگار میں ہندوستانی فضائیہ کا جیٹ طیارہ دوران پرواز فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیااور حادثے سے قبل طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی تھی ۔ ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حادثے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے ہیں۔

 

News ID 820637

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha