4 جولائی، 2008، 4:25 PM

باراک اوبامہ

عراق سے امریکی فوجیوں کی فوری واپسی پر کوئي سمجھوتہ نہیں ہوگا

عراق سے امریکی فوجیوں کی فوری واپسی پر کوئي سمجھوتہ نہیں ہوگا

امریکہ کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اورامریکی فوجیوں کی عراق سے فوری واپسی کی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نےفرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ عراق پلان میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اورامریکی فوجیوں کی عراق سے فوری واپسی کی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔  امریکی صدارتی امیدوار باراک اوبامہ نے نارتھ ڈاکوٹا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد عراق سے فوجیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنائیں گے ۔باراک اوبامہ نے مزید کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں جانے کے بعد جوائنٹ چیف آف اسٹاف کو پہلے ہی روز آفس میں بلا کر عراق جنگ کے خاتمے کا نیا مشن دیں دینگے۔

 

News ID 710495

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha