مہرخبرساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹرمحمود احمدی نژاد پاکستان کے مختصر دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔جہاں انھوں نے صدر مشرف سے دوطرفہ باہمی معاملات پر مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔ صدر احمدی نژاد کا راولپنڈی کی چکلالہ ایئر بیس پرپاکستان کے وزیر مہمان داری راجہ پرویز اشرف نے استقبال کیا ۔ صدراحمدی نژادنے سری لنکا جاتے ہوئے اسلام آباد میں مختصر مدت کے لئے قیام کیا ہے جس میں وہ پاکستان کے صدر اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے ساتھ صلح نامی گیس پائپ لائن اور دیگر باہمی دلچسپی کے امو رپر گفتگو کریں گے۔ ایرانی وزیرخارجہ اور وزیرتجارت کے ساتھ ساتھ وزارت توانائی ،وزارت پیٹرولیم اور محکمہ درآمد و برآمد کے اعلیٰ حکام بھی صدر احمدی نژاد کے ہمراہ ہیں ایرانی صدر آج دوپہر کو سری لنکا روانہ ہو جائیں گے جہاں وہ بجلی کی پیداوار کے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔
آپ کا تبصرہ