مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کونسل کی خفیہ رپورٹ کے مطابق امریکہ کو موجودہ سال میں افغانستان میں اسٹریٹیجک اہداف تک پہنچنے میں ناکام رہا ہے ۔ایک امریکی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ میں نامعلوم امریکی حکام کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل کی طرف سے افغانستان میں رواں سال کی جنگی حکمت عملی پر ایک خفیہ رپورٹ مرتب کی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں بہت سے مثبت کام کئے گئے ہیں اور امریکہ نے اپنے مقاصد کے حصول کے لئے شدت پسندوں کا بڑی حد تک خاتمہ کیا ہے لیکن انہیں کافی مزاحمت کا سامنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بہت سے غیر ملکی طالبان شدت پسندوں کی صفوں میں شامل ہورہے ہیں جن کا تعلق زیادہ تر امریکہ کے دوست ممالک سے ہے رپورٹ میں ایک سینیئر امریکی انٹیلی جنس اہلکار کے مطابق افغانستان میں بظاہر کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم صورت حال میں بہتری آرہی ہے ۔
آپ کا تبصرہ