مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نےکہا ہے کہ پاکستان کے لئے فوجی امداد معطل نہیں کی جائے گی پینٹا گون کے ترجمان جیوف موررِل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس مرحلے پر ایمر جنسی کے اعلان سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لئے امریکہ کی فوجی حمایت متاثر نہیں ہوگی۔ترجمان نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ پاکستان کے لئے امریکہ کی فوجی امداد پر نظر ثانی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایمر جنسی کے معاملے پر وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کا اپنے پاکستانی ہم منصب سے رابطے کا کوئی فوری ارادہ نہیں ہے ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت اہم اتحادی ہے اور امریکہ گذشتہ ایک ہفتے سے پاکستان میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے ۔ پینٹا گون کے ترجمان کے مطابق امریکی حکومت میں شامل بہت سی شخصیات یہ بات واضح کرچکی ہیں کہ امریکہ کو جنرل پرویز مشرف کی طرف سے ایمرجنسی کے نفاذ کے اعلان پر مایوسی ہوئی ہے مبصرین کا خیال ہے کہ پاکستان میں جاری عدم استحکام میں خود امریکہ کا ہاتھ ہے ایک طرف وہ پاکستانی حکومت کے لئے سیاسی مشکلات کھڑی کررہا ہے اور دوسری طرف پس پردہ ایمرجنسی کی حمایت بھی کررہا ہے امریکہ کی پاکستان میں جاری صورتحال پر مایوسی اس کے مکر و فریب کا ایک اہم حصہ ہے امریکہ پاکستان میں فوج عدلیہ اور سیاستدانوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرکے پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے مسائل پیدا کررہا ہے اس صورتحال کا بہترین حل یہی ہے کہ پاکستان میں فوج ،عدلیہ اور سیاستدانوں کو ملکر امریکہ کے شوم منصوبوں سے پاکستان کو بچانے کی کوشش کرنی چاہیے
آپ کا تبصرہ