مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے اور غزہ میں اسرئیلی فوج کے فضائی حملے میں 2 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ فلسطینی اسپتال اور سیکورٹی ذرائع کے کے مطابق شمالی غزہ میں ایک فلسطینی اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہو گیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے غزہ میں دو فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔اسرئیلی فوج کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ الخلیل میں اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ جبکہ فلسطینی سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ الخلیل میں اسرائیل فوج نے چھاپے کے دوران گھر کا دروازہ کھولنے والے 67 سالہ شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا جبکہ اس کے گھر کے 4 دیگر افراد کو زخمی کر دیا گیاہے
آپ کا تبصرہ