14 نومبر، 2026، 10:35 AM

برطانیہ میں ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی، امریکی فوجیوں نے پناہ لے لی

برطانیہ میں ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی، امریکی فوجیوں نے پناہ لے لی

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق، برطانیہ کے ایک فوجی ہوائی اڈے پر ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی دیکھے جانے کے بعد وہاں تعینات متعدد امریکی فوجیوں نے محفوظ مقامات پر پناہ لے لی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ کے رائل ایئر فورس بیس ’’راف لاکن ہیتھ‘‘ میں تعینات متعدد امریکی فوجیوں نے اڈے پر ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی دیکھے جانے کے بعد محفوظ مقامات پر پناہ حاصل کی۔

برطانوی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرونز کی مشتبہ سرگرمی سے اس فوجی اڈے پر تعینات اہلکار متاثر نہیں ہوئے۔ یہ اڈہ امریکی فوجیوں کی میزبانی بھی کرتا ہے۔

بعض غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق، برطانیہ میں امریکہ کے متعدد فوجی اڈوں پر خطرے کے سائرن بھی بجائے گئے، جن میں امریکی فضائیہ کا اڈہ ’’آر اے ایف ملڈن ہال‘‘ بھی شامل ہے۔

News ID 1942839

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha