23 جون، 2025، 9:07 PM

خلیج فارس میں امریکہ کے اہم ترین فوجی اڈوں کا تعارف

خلیج فارس میں امریکہ کے اہم ترین فوجی اڈوں کا تعارف

امریکیوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے مغربی ایشیا (مشرق وسطی) میں متعدد فوجی اڈے قائم کیے ہیں۔ اس وقت خطے میں امریکہ کے زیر انتظام 19 سے زائد مستقل یا عارضی فوجی اڈے موجود ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکیوں نے گزشتہ کئی دہائیوں سے مغربی ایشیا (مشرق وسطی) میں متعدد فوجی اڈے قائم کیے ہیں۔ اس وقت خطے میں امریکہ کے زیر انتظام 19 سے زائد مستقل یا عارضی فوجی اڈے موجود ہیں۔ ان میں سے 8 اڈے مستقل نوعیت کے ہیں جو بحرین، مصر، عراق، اردن، کویت، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں واقع ہیں۔

 العدید ایئر بیس (قطر): یہ امریکہ کا خطے میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے، جو 1996 میں 24 ہیکٹر رقبے پر قائم کیا گیا۔ اس اڈے میں تقریباً 100 جنگی طیارے اور ڈرونز کی گنجائش موجود ہے۔ یہاں 10 ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں اور یہ امریکی مرکزی کمان (سینٹکام) کا ہیڈکوارٹر بھی ہے۔

 این ایس اے نیول سپورٹ بیس (بحرین): یہ امریکہ کا بحری فوجی اڈہ ہے جو بحرین میں واقع ہے۔ اس وقت یہاں تقریباً 9 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔ یہ امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا مین مرکز ہے اور خطے میں امریکی بحری جہازوں اور نیول یونٹس کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی کوشش کرتا ہے۔

 عریفجان بیس (کویت): یہ امریکہ کی زمینی افواج کا اہم اڈہ ہے جو کویت شہر سے 55 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ اس اڈے کا قیام 1999 میں عمل میں آیا اور یہ امریکی افواج خصوصاً سینٹکام کی سرگرمیوں کے لیے لاجسٹک اور کمانڈ کا ہیڈکوارٹر شمار ہوتا ہے۔

 الظفرہ ایئر بیس (امارات): یہ ایک اسٹریٹجک مرکز ہے جس کی ذمہ داری جاسوسی معلومات جمع کرنا اور فضائی حملوں کی حمایت فراہم کرنا ہے۔ اس اڈے پر F-22 لڑاکا طیارے، ڈرونز، وارننگ سسٹم سے لیس ہوائی جہاز اور آواکس طیارے موجود ہیں۔

 اربیل ایئر بیس (عراق): یہ فوجی اڈہ امریکی افواج کی جانب سے بالخصوص شمالی عراق اور شام میں آپریشنز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

News ID 1933833

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha