مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی حکومت کے ترجمان حیدر العبودی نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کا مشن ختم ہو چکا ہے، تاہم مشترکہ رابطہ کاری کے راستے کھلے رہیں گے۔
العبودی نے کہا کہ عراقی ادارے سکیورٹی کی ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عراق اندرونی استحکام کا خواہاں ہے اور آج ملک کی حاکمیت کا دن ہے۔
عراقی حکومت کے ترجمان نے العبودی کہا کہ مسلح گروہوں کے ساتھ ان کے انضمام کے معاملے پر اتفاق ہو چکا ہے اور اس سلسلے میں امور آگے بڑھ رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراق خود کو خطے میں جاری تنازعات اور کشیدگی سے دور رکھے گا۔ ان کے مطابق عراق اپنی سہولیات کی ترقی اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب بڑھ رہا ہے۔
العبودی نے مزید کہا کہ عراقی حکومت ہمسایہ ممالک کے تعاون سے عراق کی سرحدوں کو کنٹرول کرنے اور ان کی سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر تاکید کی کہ عراق نے حسنِ ہمسائیگی کے اصول کو اپنایا ہے اور اپنی سرزمین کو کسی بھی جارحیت کے لیے نقطۂ آغاز کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ