23 ستمبر، 2026، 8:04 PM

اسرائیل کو سنگین سفارتی بحران کا سامنا ہے، صیہونی اپوزیشن سربراہ

اسرائیل کو سنگین سفارتی بحران کا سامنا ہے، صیہونی اپوزیشن سربراہ

غاصب صیہونی حکومت کی اپوزیشن کے سربراہ یائیر لاپید نے کہا ہے کہ نیتن یاہو کے اقدامات کے نتیجے میں اسرائیل کو سنگین سفارتی بحران کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لاپید نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے بڑھتے ہوئے تشدد پر عالمی تنقید کے بعد کہا کہ اسرائیل اس وقت ایک سنگین سفارتی بحران سے دوچار ہے جو اس کی سلامتی کے لیے بھی خطرہ بن رہا ہے۔

انہوں نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتِ حال پر بیان کے ردعمل میں ایکس پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم کی ذمہ داری سوشل میڈیا پر پوسٹیں کرنا نہیں، بلکہ حالات کو تبدیل کرنا ہے۔

لاپید نے مزید کہا کہ اب تک کیے گئے اقدامات ناکام ہوچکے ہیں اور ان کا نتیجہ صرف انتخابی تشہیر کی صورت میں نکلا ہے۔

واضح رہے فرانسیسی صدر میکرون نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قابضین کے بڑھتے ہوئے تشدد پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ قابضین کے اقدامات فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقِ زندگی سے محروم کر رہے ہیں۔

News ID 1941608

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha