مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات سے متعلق خبر پر کہا کہ امریکی فریق کے ساتھ ہونے والا رابطہ قطری ثالث کے ذریعے ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ رابطہ ایران کی شرائط سے آگاہ کرنے کے مقصد سے کیا گیا، جن میں تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ، امریکہ کی جارحانہ کارروائیوں کا روکنا، بحری محاصرہ اور اقتصادی جنگ کا خاتمہ، ایران کے منجمد اثاثوں کی رہائی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ