22 ستمبر، 2026، 11:02 AM

روس، حکمران جماعت کا نیا ریکارڈ، ڈوما کی 355 نشستیں جیت لیں

روس، حکمران جماعت کا نیا ریکارڈ، ڈوما کی 355 نشستیں جیت لیں

روس کی حکمران جماعت متحدہ روس نے پارلیمانی انتخابات میں 450 میں سے 355 نشستیں حاصل کرکے روسی پارلیمانی انتخابات کی تاریخ میں نشستوں کی سب سے بڑی تعداد حاصل کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کی حکمران جماعت متحدہ روس نے پارلیمانی انتخابات میں 450 رکنی ریاستی ڈوما کی 355 نشستیں حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کی سربراہ ایلا پامفیلووا نے اعلان کیا کہ صدر ولادیمیر پوٹن کی جماعت متحدہ روس نے 57.83 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں۔

ابتدائی نتائج کے مطابق متحدہ روس نے 450 رکنی ریاستی ڈوما میں 355 نشستیں حاصل کیں، جو روسی پارلیمانی انتخابات کی تاریخ میں اس جماعت کی سب سے زیادہ نشستیں ہیں۔

ابتدائی ووٹوں کی گنتی کے مطابق مزید چار جماعتیں بھی پارلیمان میں داخل ہونے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی نے 13.81 فیصد، قوم پرست جماعت ایل ڈی پی آر نے تقریباً 8.98 فیصد اور نئے لوگ پارٹی نے 7.96 فیصد ووٹ حاصل کیے۔ منصفانہ روس پارٹی نے بھی معمولی فرق سے پانچ فیصد کی حد عبور کرلی۔

روس کے مرکزی انتخابی کمیشن کی سربراہ نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ریاستی ڈوما کے انتخابات میں ٹرن آؤٹ 59.32 فیصد رہا اور 6 کروڑ 26 لاکھ سے زائد شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

News ID 1941563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha