15 ستمبر، 2026، 12:28 PM

غزہ میں القسام بریگیڈز کا ایک اور کمانڈر شہید

غزہ میں القسام بریگیڈز کا ایک اور کمانڈر شہید

فلسطینی ذرائع نے شمالی غزہ میں عزالدین القسام بریگیڈز کے ایک اور کمانڈر احمد البطش کو اسرائیلی حملے میں شہید کیے جانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر احمد البطش المعروف ابو اسامہ شمالی غزہ میں الصفطاوی چوک کے قریب ایک حملے میں شہید ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق اس واقعے کی مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں اور القسام بریگیڈز نے اپنے کمانڈر کی شہادت کے دعوے پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

یہ گزشتہ چند روز کے دوران القسام بریگیڈز کے کسی کمانڈر کی شہادت کا دوسرا واقعہ ہے۔ گزشتہ جمعرات 19 شہریور کو بھی عزالدین القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں مغربی کنارے میں اپنی عسکری کونسل کے رکن فرح احمد عبدالمجید حامد کی شہادت کی تصدیق کی تھی۔

بیان کے مطابق حامد مغربی غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں شہید ہوئے تھے۔

News ID 1941368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha