6 اگست، 2026، 3:54 PM

ایرانی صوبہ کرمان میں موساد کے 21 کارندے اور 4 مسلح دہشت گرد گرفتار

ایرانی صوبہ کرمان میں موساد کے 21 کارندے اور 4 مسلح دہشت گرد گرفتار

ایرانی وزارت انٹلیجنس نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ کرمان میں انٹیلی جنس اور آپریشنل کارروائیوں کے دوران اسرائیلی بدنام زمانہ ایجنسی موساد سے وابستہ 21 افراد کو شناخت کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت انٹلیجنس کے مطابق یہ افراد حساس اور درجہ بند مراکز، بالخصوص فوجی اور دفاعی شعبوں سے متعلق معلومات جمع کرکے موساد کو منتقل کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کرمان کے محکمہ اطلاعات کے اہلکاروں نے ان عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

وزارتِ اطلاعات نے یہ بھی بتایا کہ صوبے میں چار مسلح شرپسند عناصر کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کے قبضے سے جنگی اور شکاری ہتھیاروں سمیت مختلف اقسام کا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

بیان کے مطابق دی ماہ 1404 ہجری شمسی میں ہونے والی بغاوت کی کوشش میں ملوث گرفتار شدگان کے خلاف کارروائی کے تسلسل میں پانچ مسلح عناصر سے چار جنگی ہتھیار بھی برآمد کیے گئے، جنہیں قانونی کارروائی کے لیے عدالتی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی مشتبہ سرگرمی یا مشکوک فرد کے بارے میں فوری طور پر وزارتِ اطلاعات کے ہیلپ لائن نمبر 113 یا وزارت کے سرکاری ذرائع کے ذریعے اطلاع دیں۔

News ID 1940572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha