2 اگست، 2026، 6:49 AM

امریکی جارحیت کے ہر اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، عراقچی

امریکی جارحیت کے ہر اقدام کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے آرمی چیف اور ترکیہ کے وزیر خارجہ سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطوں میں کہا کہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے الگ الگ ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی تازہ ترین صورت حال، امریکہ کے جارحانہ اقدامات اور ان کے ممکنہ نتائج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں سے گفتگو کے دوران امریکہ کی جانب سے خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام پیدا کرنے والے اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ ایسے اقدامات پورے خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

عباس عراقچی نے امریکی فوج کی کسی بھی ممکنہ مہم جوئی کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور کسی بھی جارحیت یا حملے کا فیصلہ کن اور مؤثر جواب دے گا۔

News ID 1940512

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha