30 جولائی، 2026، 1:11 PM

آبنائے ہرمز میں ایران کی اجازت کے بغیر کوئی نقل و حرکت نہیں ہو سکتی، ایڈمرل سیاری

آبنائے ہرمز میں ایران کی اجازت کے بغیر کوئی نقل و حرکت نہیں ہو سکتی، ایڈمرل سیاری

ایرانی فوج کے رابطہ کار نے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کو آبنائے ہرمز، شمالی بحر ہند اور بحیرۂ عمان پر مکمل کنٹرول حاصل ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فوج کے معاون رابطہ کار ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ ایران کی بحریہ مکمل دفاعی صلاحیت رکھتی ہے اور آبنائے ہرمز، شمالی بحرہند اور بحیرۂ عمان میں ایران کی اجازت کے بغیر کوئی نقل و حرکت ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمرل سیاری نے ایرانی بحریہ کی صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بحریہ اس وقت مضبوط پوزیشن میں ہے اور ایرانی افواج آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے، شمالی بحر ہند اور بحیرۂ عمان پر مکمل نگرانی اور کنٹرول رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ کے اہلکار پورے عزم کے ساتھ مغربی ایشیا کے حساس سمندری علاقے میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور ان کی موجودگی کے باعث ان اہم آبی گزرگاہوں میں کسی بھی قسم کی نقل و حرکت ایران کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں۔

ایڈمرل سیاری نے کہا کہ ملک کی زمینی، بحری اور فضائی سرحدوں پر سکیورٹی کی صورتحال مکمل طور پر مستحکم اور اطمینان بخش ہے، جبکہ مسلح افواج ہر قسم کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

ایرانی فوج کے معاون رابطہ کار نے کہا کہ آج مسلح افواج کو جو دفاعی طاقت اور صلاحیت حاصل ہے، وہ شہید امام خامنہ ایؒ کی ہدایات، تدابیر اور فکری رہنمائی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے دفاعی خودکفالت اور قومی اقتدار کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

News ID 1940484

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha