مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ کی لاگت امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگست کے بتائے گئے اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی بی ایس نیوز نے رپورٹ کیا کہ پیٹ ہیگست کا یہ دعوی کہ ایران کے خلاف جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہوئے ہیں، حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس تخمینے میں جنگ کے کئی بنیادی اخراجات، خصوصاً حملوں سے متاثرہ فوجی اڈوں کی مرمت اور بحالی کے مصارف شامل نہیں کیے گئے، جس کے باعث اصل لاگت اس سے کہیں زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طاقت کے ذریعے امن کی پالیسی دہراتے ہوئے پینٹاگون کے لیے اضافی بجٹ کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ اضافی بجٹ امریکی مسلح افواج کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے ناگزیر ہے اور یہ ٹرمپ انتظامیہ کے 1.5 ٹریلین ڈالر کے بنیادی بجٹ کی جگہ نہیں بلکہ اس کے ساتھ اضافی طور پر طلب کیا گیا ہے۔
پیٹ ہیگست نے دعوی کیا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں، جبکہ سی بی ایس نیوز کی رپورٹ کے مطابق حقیقی لاگت اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
آپ کا تبصرہ