24 مئی، 2026، 9:24 AM

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال

ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ، خطے میں کشیدگی کے خاتمے پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ روکنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کو ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ روکنے کے لیے جاری سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر اہم گفتگو ہوئی ہے۔ جس میں سید عباس عراقچی نے فیصل بن فرحان کو خطے میں کشیدگی میں اضافے کو روکنے اور ایران کے خلاف امریکہ اور صیہونی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے حتمی خاتمے کے لیے جاری تازہ ترین سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ عراقچی اس سے قبل مصر اور قطر کے وزرائے خارجہ کے ساتھ بھی علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونک رابطے کرچکے ہیں، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی بحالی کے لیے مشترکہ کوششوں پر مشاورت کی گئی ہے۔

News ID 1939416

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha