7 مئی، 2026، 9:24 AM

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، ایران

ایران نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور علاقائی پانیوں میں موجود تجارتی جہاز ضرورت پڑنے پر ایرانی بندرگاہوں سے ایندھن، خوراک، طبی سہولیات اور فنی معاونت حاصل کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی بندرگاہ و بحری ادارے نے آبنائے ہرمز اور خطے کے پانیوں میں موجود تجارتی جہازوں کے کپتانوں کے نام جاری ایک سرکاری پیغام میں کہا ہے کہ ملک کی تمام بندرگاہیں بحری خدمات، فنی معاونت، طبی و صحت سہولیات اور ضروری مرمتی سامان کی فراہمی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد سمندری عملے کی حفاظت، جہازوں کی بحری صلاحیت برقرار رکھنا اور ملاحوں کی سہولت کو یقینی بنانا ہے۔

ادارے نے کہا کہ ایرانی حدودی اور مقامات پر موجود جہاز ضرورت کے مطابق خوراک، ایندھن، طبی امداد اور مجاز مرمتی سامان حاصل کرسکتے ہیں۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ اقدام بحری سلامتی اور بندرگاہی خدمات سے متعلق ایران کی ذمہ داریوں کے تحت کیا جا رہا ہے اور اس سے دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں محفوظ اور پائیدار تجارتی آمدورفت کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

ادارے نے مزید بتایا کہ یہ پیغام سمندری مواصلاتی نظام اور وی ایچ ایف نیٹ ورک کے ذریعے روزانہ تین مرتبہ مسلسل تین دن تک نشر کیا جائے گا، جبکہ جہازوں کے کپتان خدمات کے حصول کے لیے قریبی ایرانی بندرگاہ کے بحری ٹریفک کنٹرول مرکز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

News ID 1939166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha