30 اپریل، 2026، 4:53 PM

ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے، پوٹن کا ٹرمپ کو انتباہ

ایران کے خلاف دوبارہ جنگ کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے، پوٹن کا ٹرمپ کو انتباہ

روسی صدر نے ٹرمپ کو متنبہ کیا ہے کہ ایران پر دوبارہ جارحیت کی گئی تو پہلے سے زیادہ سنگین نتائج سامنے آئیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی صدر نے کہا ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں توسیع درست فیصلہ تھا، دوبارہ حملے کی صورت میں خطے اور دنیا کو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا

تفصیلات کے مطابق ولادیمیر پوتین اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا جو تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا جس میں روسی صدر نے امریکی ہم منصب کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے خلاف دوبارہ جارحانہ اقدامات کیے تو اس کے خطے اور دنیا پر نہایت سنگین اور خطرناک نتائج مرتب ہوں گے۔

گفتگو کے دوران پوٹن نے ٹرمپ کو بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ درست تھا اور ضروری ہے کہ مذاکرات کے لیے مناسب موقع فراہم کیا جائے۔

ٹیلیفونک گفتگو میں پوتین اور ٹرمپ نے یوکرین بحران پر بھی بات چیت کی اور کیف حکومت کے طرزعمل کے بارے میں تقریباً یکساں مؤقف اختیار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ولادیمیر زیلنسکی یورپی ممالک کی حمایت کے ساتھ جنگ کو طول دینے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

News ID 1939066

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha