23 اپریل، 2026، 9:18 AM

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی جاسوس ڈرونز مار گرائے گئے

حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی جاسوس ڈرونز مار گرائے گئے

حزب اللہ نے اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے جواب میں 4 جاسوس ڈرونز تباہ اور ایک ہامر گاڑی سمیت فوجی اجتماع کو نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کی مقاومتی تنظیم حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے جواب میں جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی اہداف کے خلاف کئی کارروائیاں کی گئی ہیں۔

حزب اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجاہدین نے المنصوری کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے چار جاسوس ڈرونز مار گرائے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ القنطرہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی ایک بکتر بند ہامر گاڑی کو بھی ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنایا۔

بیان میں ان حملوں کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

News ID 1938992

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha