14 اپریل، 2026، 1:21 AM

آبنائے ہرمز میں امریکی منصوبے میں شرکت نہیں کریں گے، نیٹو

آبنائے ہرمز میں امریکی منصوبے میں شرکت نہیں کریں گے، نیٹو

نیٹو نے آبنائے ہرمز کے محاصرے کے بارے میں امریکی منصوبے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیٹو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے محاصرے کے کسی منصوبے میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، نیٹو کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس فوجی اتحاد میں شامل امریکہ کے اتحادی، ڈونالڈ ٹرمپ کے اُس منصوبے میں شرکت نہیں کریں گے جس کا مقصد آبنائے ہرمز کا محاصرہ کرنا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کے بارے میں فوجی اتحاد کی تشکیل سے مزید کشیدگی بڑھے گی۔

برطانوی حکومت نے بھی اعلان کیا کہ اس کی امریکہ کے اس منصوبے میں شریک ہونے کی کوئی نیت نہیں ہے۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چند گھنٹے قبل ایک بار پھر اپنا پرانا دعوی دہراتے ہوئے تنگۂ ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی؛ ایک ایسا دعوی جس پر ان ہی کے ملک کی کئی شخصیات نے تنقید کی ہے۔

News ID 1938867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha