22 فروری، 2026، 7:33 PM

ایرانی بندرگاہوں کی جانب جہازوں کی آمد بند ہونے کی خبر بے بنیاد قرار

ایرانی بندرگاہوں کی جانب جہازوں کی آمد بند ہونے کی خبر بے بنیاد قرار

ایرانی شپنگ اینڈ ریلیٹڈ سروسز ایسوسی ایشن نے ایرانی بندرگاہوں کی جانب تجارتی جہازوں کی آمد بند ہونے سے متعلق خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی شپنگ اینڈ ریلیٹڈ سروسز ایسوسی ایشن نے بعض میڈیا رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دعویٰ درست نہیں کہ جبیل علی اور دیگر علاقائی مراکز سے تجارتی جہازوں کی ایران کی بندرگاہوں کی جانب روانگی روک دی گئی ہے۔

اتوار کے روز جاری بیان میں ادارے نے واضح کیا کہ یہ خبریں غلط ہیں جن میں کہا گیا تھا کہ جبیل علی اور دیگر علاقائی مراکز سے جہاز ایران کی طرف روانہ نہیں ہو رہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام درآمدی بندرگاہوں سے تجارتی جہاز بدستور ایران کی جانب رواں دواں ہیں اور تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں۔

News ID 1938202

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha