16 جنوری، 2026، 9:23 PM

ایران میں بیرونی مداخلت قابل مذمت، عوام نے ملین مارچ کے ذریعے حقیقی رخ پیش کیا، صدر پوٹن

ایران میں بیرونی مداخلت قابل مذمت، عوام نے ملین مارچ کے ذریعے حقیقی رخ پیش کیا، صدر پوٹن

روسی صدر نے ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے عوام اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے ریلیوں کے ذریعے دنیا کو ایران کا اصلی رخ پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران صدر پزشکیان نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر روس کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکہ اور صہیونی حکومت کی سازشوں کے نتیجے میں گذشتہ دنوں ایران میں قتل و غارتگری اور فسادات ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت عوامی مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر سنتی ہے۔ گذشتہ دنوں ہونے والے ہنگاموں کے بعد عوام نے ایران بھر میں ریلیوں میں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے اسلامی نظام پر اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور معاہدوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ان معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے ہفتہ وار بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے۔

گفتگو کے دوران روسی صدر نے کہا کہ روس ایران کے حالات کو نزدیک سے مانیٹر کررہا ہے۔ ایران میں گذشتہ دنوں جو کچھ ہوا وہ رنگین انقلاب کی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں معاشی مشکلات کی حقیقی وجہ غیر منصفانہ پابندیاں ہیں تاہم دہشت گردی اور فسادات کا پرامن مظاہروں سے کوئی تعلق نہیں۔

صدر پوٹن نے مزید کہا کہ شرپسند عناصر نے بیرونی حمایت کے تحت بے گناہ شہریوں، سیکورٹی فورسز اور املاک پر حملہ کیا جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ایرانی عوام نے ملک بھر میں ملین مارچ کے ذریعے دنیا کو ایران کے اصل حقائق سے آگاہ کیا۔

News ID 1937723

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha