9 اکتوبر، 2025، 9:59 PM

غزہ میں امن کے قیام اور نسل کشی روکنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں، ایران

غزہ میں امن کے قیام اور نسل کشی روکنے کی ہر کوشش کی حمایت کرتے ہیں، ایران

ایرانی وزارت خارجہ نے غزہ میں جنگ بندی اور نسل کشی روکنے کی ہر کوشش کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے غزہ میں جاری جنگ اور نسل کشی کے خاتمے کے لیے ہر قسم کی کوشش کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران ایسے تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہے جو قابض افواج کے انخلاء، انسانی امداد کی فراہمی، فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور بنیادی حقوق کی بحالی کو یقینی بنائیں۔

بیان میں ایران کی گذشتہ دو سالوں کی سفارتی کوششوں کا حوالہ دیا گیا، جن میں اسلامی تعاون تنظیم اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارمز پر اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

وزارتِ خارجہ نے مقاومت کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی دھوکہ دہی اور وعدہ خلافیوں کے خلاف چوکنا رہے۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ غزہ میں جرائم اور نسل کشی کے خاتمے کے بعد بھی حکومتوں اور عالمی اداروں کی قانونی، انسانی اور اخلاقی ذمہ داری باقی رہتی ہے۔ انہیں جنگی جرائم، نسل کشی اور انسانیت کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا۔

News ID 1935850

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha